23

مری میں نئے سال کی پہلی برفباری نے اس جنت بینظیروادی کے حسن کوچار چاندلگادئیے

ملکہ کوہسار مری میں نئے سال کی پہلی برفباری نے اس جنت بینظیروادی کے حسن کوچار چاندلگادئیے ہر طرف دلکش نظاروں سے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں تحصیل انتظامیہ سمیت تمام ادارے سٹی ٹریفک پولیس اورمحکمہ ہائی وے مکینکل متوقع برفباری کے باعث متحرک ہوگئے برف صاف کرنے والی مشینری اور نمک کی گاڑیاں تمام اہم چوکوں پر کھڑی کردی گئیں،سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کررکھے تھے سنوموٹر بائیک سمیت تما م گاڑیاں اور کرین بھی تیارکھڑی تھیں،مری آئے ہوئے سیاح برفباری کے شروع ہوتے ہی خوشی سے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلاگلا کرتے رہے اور آسمان سے روئی کے گالوں کی طرح گرتی ہوئی برف کے دلکش منظر کو اپنے کیمروں اور سلفیوں میں محفوظ کرتے رہے برفباری کے آغاز کی اطلاع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح مری کا رخ کررہے ہیں جسکے باعث اس خوبصورت سیاحتی مقام کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،ریسٹورنٹس،مارکیٹوں اور ہوٹلوں میں سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے،خوش آئند امر یہ بھی ہے کہ مری انتظامیہ،محکمہ ہیلتھ مری کے ذمہ داران اورسول ڈیفنس اہلکارکے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمدکرانے میں اپناکردار اداکرتے نظر آتے ہیں