Osama Sati 19

اسلام آباد پولیس کی غنڈہ گردی/ نوجوان شہری پر گولیوں کی بوچھاڑ

اسلام آباد پولیس کی غنڈہ گردی/ نوجوان شہری پر گولیوں کی بوچھاڑ

پولیس نے نہ گاڑی روکی نہ کوشش کی،براہ راست فائرنگ شروع کر دی،لواحقین

22 سالہ اسامہ دوست کو گھر چھوڑ کر واپس آ رہا تھا،لواحقین

اسلام آباد پولیس نے نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا

وفاقی پولیس آپے سے باہر، شہری پولیس کے ہاتھوں ہی عدم تحفظ کا شکار

پولیس کا اسامہ کے قتل سے متعلق موقف دینے سے انکار

موقع پر موجود ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک کا موقف دینے سے انکار

ڈی آئی جی صاحب نے موقف دینے سے منع کیا ہے، سرفراز احمد ورک
فاقی دارلحکومت میں پولیس کی جانب سے شہری کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ

واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا،پولیس

واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، اصل حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے قتل کا معاملہ

مقتول کے والد کی جانب سے تحریری درخواست پولیس کو موصول

اعلی افسران کی ہدایت پر تھانے میں میڈیا نمائندگان کا داخلہ بند کر دیا گیا

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،اے ٹی ایس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

مقتول کا چند روز قبل اے ٹی ایس کے اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی،والد

میرے بیٹے اسامہ ندیم نے اے ٹی ایس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے حوالے سے مجھے آگاہ کیا تھا،والد

اے ٹی ایس اہلکاروں نے زبردستی گاڑی کو روک کر چاروں اطراف سے فائرنگ کی،والد

میرا بیٹا اپنے دوست کو گھر چھوڑ کر واپس آ ریا تھا،والد