Energy sector 20

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزراء عمر ایوب، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاونینِ خصوصی تابش گوہر، ندیم بابر، وقار مسعود اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو توانائی کے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی بہتری اور انرجی مکس کو بہتر اور ماحول دوست بنانے کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بنانے کے مجوزہ منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی. اسکے علاوہ جاری منصوبوں پر پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم کو گزشتہ حکومتوں کی طرف سے کئے گئے معاہدوں اور ان کے معیشت اور عام آدمی پر منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا

وزیرِ اعظم کو حکومت کی طرف سے کروناء وباء کے باوجود صنعت اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے بھی بتایا گیا.

وزیرِ اعظم نے توانائی شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کو ترجیحات میں سر فہرست رکھنے کی ہدایت کی. مزید وزیرِ اعظم نے اصلاحات کو دیر پا اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھنے پر زور دیا.