murree-guide-worker 73

مری کے رہائشی گائیڈ ورکر ماجد جاوید اور اس کے ساتھی دوست نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

مری کے رہائشی گائیڈ ورکر ماجد جاوید اور اس کے ساتھی دوست نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی دونوں گائیڈزکو جھیکاگلی بازار سے ایک بٹوا ملا جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے،اے ٹی ایم کارڈز اور دیگرقیمتی کاغذات بھی موجود تھے جو انہوں نے پاس رکھ لیے بعد ازاں جس شخص کا بٹوا گم ہوا تھا وہ ڈھونڈتے ہوئے بازار میں پہنچا تو ماجد جاوید نے کہا کہ آپ کا بٹوا میرے پاس ھے اور سب کچھ ویسے کا ویسا ہی ہے جس پر سیاح فیملی خوشی سے جھوم اٹھی اور ہوٹل گائیڈ ورکر سے اُنکی ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ماجد اور اُس کے ساتھی نے کہا کہ ویڈیو رہنے دیں سیاح فیملی کے اصرار کرنے پر ماجد اور اُسکے ساتھی نے کہا کہ ویڈیو اس شرط پہ بنا لیں کہ ہماری تصویر نہ آئے جس کے بعد سیاح فیملی نے دونوں گائیڈ ورکرز کی وڈیو بنائی اور اُنکو بتائے بغیر اُنکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُنکی تصویر بھی ویڈیو میں لے کر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جو کہ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں سیاح کا کہنا تھا کہ میں مری کی عباسی فیملی اور ان بچوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے میرا گمشدہ پرس مجھے واپس دیا مری کے عوام نے بھی ماجدجاوید اور اسکے ساتھی کوایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پرخراج تحسین پیش کیا اور خاندانِ عباسیہ اور مری کا نام روشن کردیا۔

https://www.facebook.com/watch/?v=600644050750717