C-pack 68

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ کا جائزہ اجلاس۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ کا جائزہ اجلاس۔

اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن، چیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، سیکریٹری ریلوے، اقتصادی امور، خزانہ، منصوبہ بندی ڈیویژن اور سینئر افسران شریک۔

وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے کے بارے اور موجودہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے منصوبہ پر آب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سی پیک ایم ایل ون منصوبے کو پاک-چین دوستی کی ایک شاندار مثال قرار دیتے ہوئے کہا کے اس منصوبے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفراسٹرکچر قائم ہوگا ۔ ایم ایل ون منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستانی بندرگاہوں کے زمینی رابطے مربوط ہونے سے پاکستان کی برآمدات بروقت عالمی منڈیوں میں پہنچ سکیں گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا.

وزیر اعظم نے کہا کے سی پیک منصوبوں میں ایم ایل ون سب سے خطیر لاگت کا منصوبہ ہے جس سے پاک چین تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا.

وفاقی وزیرِ ریلوے نے وزیرِ اعظم کو پاکستان ریلوے کی طرف سے ایم ایل ون منصوبہ کے انٹیگریشن پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔