شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی
برسی میں شرکت کے لئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی لاڑکانہ آمد
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش
27 دسمبر کا سانحہ ہمارے لئے شامِ غریباں کے مانند ہے، شیری رحمان
عظیم والد کی عظیم بیٹی کو ہم سے بچھڑے ہوئے 13 سال ہو گئے ہیں، شیری رحمان
گزشتہ 13 سالوں میں کوئی ایسا دن نہیں جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کمی نہ محسوس کی جائے، شیری رحمان
آگر شہید محترمہ بینظیر بھٹو حیات ہوتیں تو ملک کی سمت الگ ہوتی، شیری رحمان
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی، شیری رحمان
ملک میں جمہوریت آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے ہے، شیری رحمان
موجودہ حکمرانوں کو جمہوریت پلیٹ میں رکھی ملی ہے، شیری رحمان
موجودہ حکمرانوں کو اندازہ بھی نہیں کہ اس جمہوریت کے لئے پیپلز پارٹی نے کتنی قربانیاں دی ہیں، شیری رحمان
بی بی شہید نے ملک و عوام کو متحد رکھا، موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک بکھرنے لگا ہے، شیری رحمان
13 سال گزرنے کے باوجود بھی بھٹو خاندان انصاف کے منتظر ہے، شیری رحمان
آج بھی بھٹو خاندان، پیپلز پارٹی اور عوام اپنے قائد کے قتل کا انصاف مانگ رہے، شیری رحمان