پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا عمران خان کی تقریر پر ردعمل
عمران خان اپوزیشن کے دباو کی وجہ سے مکمل طور پر بوکھلاگئے ہیں، شیری رحمان
عمران خان حواس باختہ ہوچکے ہیں، ان کے چہرے پر اڑتی ہوائیاں واضح ہیں، شیری رحمان
گھبرائے ہوئے عمران خان اپوزیشن پر الزامات دھرنے کے بجائے اپنی حکومتی کارکردگی پر توجہ دیں، شیری رحمان
عمران خان کی حکومت کو دوسال ہوگئے اور موصوف ابھی تک ٹریننگ پر ہیں، شیری رحمان
اگر اپوزیشن کرپٹ ہے تو عمران خان عدالت میں ثبوت کیوں نہیں پیش کرپارہے، شیری رحمان
اگر اپوزیشن کی سیاست غیراہم ہے تو عمران خان کی زبان اپوزیشن کے تذکروں سے کیوں لرز رہی ہے، شیری رحمان
عمران خان کو خود اندازہ ہوچکا ہے کہ ان کی ناکام حکومت اب بس ایک مہمان ہے، شیری رحمان
چور چور کہہ کر عمران خان اپنی نااہلی کو نہیں چھپاسکتے، شیری رحمان