صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ پر پیغام
• قائداعظم محمد علی جناح کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر عارف علوی
• ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لئے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں، صدر عارف علوی
• قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا، صدر عارف علوی
• قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھےاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی، صدر عارف علوی
• ہم آج ایک ایسی ریاست کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنے لوگوں کے تنوع کا احترام اور شہریوں کو یکساں مواقع مہیا کرتی ہے، صدر عارف علوی
• بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، صدر عارف علوی
• بھارت نے گذشتہ سال سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، صدر عارف علوی
• عالمی برادری سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور حق خودارادیت کی فراہمی کیلئے بھارت کو شرمندہ کرے، صدر عارف علوی
• قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کرے ، صدر عارف علوی
• کورونا کی دوسری وبا پر قابو پانے کیلئے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے ، صدر عارف علوی