مارچ 28, 2024

قائداعظم پاکستان ڈے اور کرسمس ڈے کے موقع

0

مری چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع مری میں قائداعظم پاکستان ڈے اور کرسمس ڈے کے موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مری محمد ابرار سرور قریشی نے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے اس سلسلے میں مری شہر کے اندر ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور اس دوران تمام ٹریفک سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،ٹریفک پلان کے مطابق قائداعظم ڈے اورکرسمس کے موقع پر مال روڈ مری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گا،کم عمر ڈرائیور اور بغیر ہیلمٹ اوربدوں نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، کالے شیشے یا رنگین پیپر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لئے سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں،سٹی ٹریفک پولیس نے بہتر طریقے سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سنی بنک چوکی پر کنٹرول روم قائم کیا ہے سیاح حضرات اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ سرکل مری میں کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1915یا کنٹرول روم نمبر 051-9269200پر رابط کریں،ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ نئے عزم کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس آپکی خدمت کے لئے کوشاں تعاون کیلئے شکریہ

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے