صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کواک سانگ کیو کی ملاقات
• پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ مفاد ات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، صدر عارف علوی
• پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کی کافی صلاحیت موجود ہے، صدر عارف علوی
• دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور سیاسی وفود کے تبادلوں کی اشد ضرورت ہے، صدر عارف علوی
• صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی کوریا کی جانب سے توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے اقتصادی تعاون ترقیاتی فنڈ میں اضافے کو سراہا ، اعلامیہ
• صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی ، اعلامیہ
• صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں جنوبی کورین سفیر کے کردار کو سراہا، اعلامیہ