کہوٹہ جی ٹی روڈ پر سہالہ کے مقام پر ریلوے پھٹک پر فلائی آور کی تعمیر کیا جائے تاکہ کوٹلی آزاد کشمیر جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی واقعہ ہوسکے تفصیلات کی مطابق راولپنڈی سے کہوٹہ اور کوٹلی آزاد کشمیر سے براستہ جی روڈ راولپنڈی پبلک ٹرانسپورٹ سفر کرنے والوں کو سہالہ کے مقام پر روڈ کی خستہ حالی اور پھٹک پر فلائی آور نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں ٹرین کے گزرنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے ٹرین کے گزرتے گزرتے ایک تو ٹریفک کا جم غفیر روڈ لگ جاتا ہے دوسرا روڈ کی خستہ حالی کے باعث آئے روڈ حادثات پیش آرہے ہیں جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں سمیت جی ٹی روڈ کے اردگرد مقامی آبادی کے معززین نے اعلیٰ احکام سمیت محکمہ ہائی وئے اور این ایل سی کے اعلیٰ احکام اور وزیر مواصلات سے اپیل کی ہے کہوٹہ راولپنڈی جی روڈ کو سہالہ کے مقام پر فلائی آور کی تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں اور مقامی آبادی کی مشکلات میں کمی واقعہ ہو,,,