Pakistan cricket team 73

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حفیظ نےعمدہ بیٹنگ کی ،وہ سنچری کے مستحق تھے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نے آج بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کھیل رہی ہے۔