Asad Omar 74

پاکستانی معیشت کی رفتار تیز ہو رہی ہے، اسدعمر

اسلام آباد۔:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏دنیا میں اکثر ممالک کی معیشت کرونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے لیکن پاکستان کی معیشت کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ ابھی تک اس مالی سال میں پلاننگ کمیشن سے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء پچھلے سال کی نسبت 63 ارب روپے زیادہ ہے۔