NCOC-1 13

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2615 کیس ، 80 اموات ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 80 اموات ہوئیں جن میں سے 44 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 615 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 80 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 68 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 12 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 46 فیصد،اسلام آباد میں 44 فیصد،لاہور میں 33 فیصد اور پشاور میں 26 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر راولپنڈی میں 40 فیصد، ملتان میں 38 فیصد,ایبٹ آباد میں 41 فیصد اور پشاور میں 58 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 206 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 372, پنجاب میں 14 ہزار 622, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 488, اسلام آباد میں 5 ہزار 403, بلوچستان میں 428,گلگت بلتستان میں 412, آزاد کشمیر میں 481 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 272 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 553 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961, بلوچستان میں 17 ہزار 909, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822، اسلام آباد میں 36 ہزار 117, خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، پنجاب میں 1 لاکھ 31 ہزار 428 اور سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 103 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 330 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 319 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3 ہزار 604 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 536 جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 389 اموات جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 179 اموات، گلگت بلتستان میں 99 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 204 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 63 لاکھ 1 ہزار 341 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتالوں میں 2 ہزار 891 مریض زیر علاج ہیں۔