Health Facility Program 22

صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد و کشمیر کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے آغاز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان صحت سہولت پروگرام کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے لئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے آغاز کے لئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ تقریب آج جمعہ کو ہو گی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے۔ صحت سہولت پرگرام حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ یہ پروگرام معاشرے کے غریب نادار اور مستحق افراد کے لئے شروع کیا گیا ہے اور وہ اس پروگرام کے ذریعے کسی بھی ہسپتال میں صحت کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ اس کے تحت ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا اور خاندان کے افراد مختلف موزی امراض کاعلاج کراسکیں گے جن کے علاج پر لاکھوں روے کاخرچ آٹا ہے۔ اس وقت پاکستان کے 90 سے زائد شہروں میں یہ پروگرام نفاذ کے مرحلے میں ہے اور اس کے تحت 90 فیصد خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا ہے۔