NFC 148

این ایف سی ہاﺅسنگ فیز ٹو کے ممبران کا سوسائٹی انتظامیہ سے ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ

لاہور:این ایف سی ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے ممبران نے سوسائٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی کے اوپن الیکشن کرائے جائیں‘ بائی لاز میں ترمیم اور این ایف سی فیز ٹو کے تمام ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق این ایف سی ہاﺅسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے ممبران این ایف سی سوسائٹی آفس لاہور میں جمع ہوئے جہاں پر انہوں نے کیئرٹیکر کمیٹی (سی ٹی سی) سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر مقدس طارق‘ سیف اﷲ‘ نعمان طارق‘ عارف‘ رانا طاہر نے سی ٹی سی سے سوسائٹی کے مسائل پر بات چیت کی۔ ممبران نے سوسائٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ سوسائٹی کے اوپن الیکشن کرائے جائیں‘ بائی لاز میں ترمیم اور این ایف سی فیز ٹو کے تمام ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل کئے جائیں جس پر سوسائٹی انتظامیہ نے تمام ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ تمام اوورسیز این ایف سی ممبران کی جانب سے نعمان طارق‘ ضیاءالنبی بٹ ‘ پروفیسر ضرار احمد‘ راجہ اویس‘ رانا اقبال‘ افضال سہیل‘ کرامت نیازی‘ عامر رزاق‘ اعجاز‘ احمد بھٹی‘ عمران سیال‘ ندیم احمد شیخ‘ اشرف خان یوسفزئی‘ توقیر شفقت‘ علی کامران‘ ارشد عدیل‘ عاصم‘ نزاکت علی‘ عبدالباسط‘ ارشد راﺅ‘ کاشف گلزار‘ منزل امین‘ حافظ عثمان‘ نبیل ملک‘ محمد عاطف‘ عبدالرحمن‘ عظیم خان‘ رانا سلیم اور تمام ایڈمن حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا