وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ پنجاب کا دورہ
• وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کو محکمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-
• وزیر انسداد منشیات نے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا-
• منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے دیگر قانون ساز اداروں کے ساتھ تعاون میں کام کریں- وفاقی وزیر کی ہدایت-
• مستقبل کو محفوظ کرنے کے لئے منشیات سے پاک معاشرے کا قیام بے حد ضروری ہے- اعجاز احمد شاہ
• منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے- اعجاز احمد شاہ
• اے این ایف کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے میں مکمل تعاون کریں گے- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ