Journalist Tariq Malik 17

صدر آزادکشمیر کا سابق سیکرٹری حکومت عبدالسمیع خان اور صحافی طارق ملک کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آبادٌ:آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سابق سیکرٹری حکومت عبدالسمیع خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ جمعرات کے روز اپنے تعزیتی بیان میں صدر آزادکشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما عبدالماجد خان سے بھی اُن کے سُسر محترم عبدالسمیع خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ایک علیحدہ بیان میں صدر سردار مسعود خان نے سینئر صحافی طارق محمود ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی طویل صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔