Sheikh Rashid Ahmed 66

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اورنئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی وزارت ریلوے آمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اورنئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی وزارت ریلوے آمد

شیخ رشید احمد نے بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا۔ اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دونوں وفاقی وزرا نے ایک دوسرے کے لئے نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعظم سواتی نے شیخ رشید احمد کو ریلوے میں گذشتہ دو سالوں میں اعلی کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

چیر مین پاکستان ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے نئے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ریلوے کو جدید ترین ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ مسافروں کی حفاظت اور سر وس پر اعتماد کو یقینی بنایا جائے گا۔اعظم خان سواتی