Imran Khan 45

وزیرِ اعظم عمران خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

وزیرِ اعظم عمران خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ ترجمان پاک بحریہ

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ

وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ

وزیرِ اعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان

حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ اللہ تعالٰی کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سربراہ پاک بحریہ

متعلقہ شعبوں کے وفاقی وزراء، مشیر اور سینٸیر آفیسرز بھی اس دورے میں وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ترجمان پاک بحریہ