مارچ 29, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو آمریت کے خلاف مزاحمت کیلئے وجود میں آئی راجہ محمد نوید

0

کلر سیداں: پیپلز پارٹی حلقہ این اے 51 مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں کے امیدوار راجہ محمد نوید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو آمریت کے خلاف مزاحمت کیلئے وجود میں آئی، 30نومبر 1967کو ایک نوجوان سیاستدان ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ذوالفقار علی بھٹو شہید اسلام ہمارا دین ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، کا منشور لے کر سیاست کے میدان میں آئے، انہوں نے سیاست کو محلات اور ڈرائنگ روم سے نکال کر غریبوں کے دروازوں پر لا کر کھڑا کیا۔یہ تاریخی تبدیلی تھی کہ مدتوں سے سیاسی اور معاشی استحصال کے شکار کچلے ہوئے طبقات کو اپنی قوت کا ادراک ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اگرچہ ملٹی کلاس پارٹی تھی جس میں جاگیردار بھی شامل تھے، سرمایہ دار بھی، مزدور اور کسان بھی شامل تھے جبکہ نوجوان اور طالب علم بھی اُس کی طاقت بنے۔

یہ پہلا موقع تھا جب جاگیردار اور سرمایہ دار کچلے ہوئے طبقات کے سامنے جوابدہ تھے، جاگیردار کسانوں کے سامنے جبکہ سرمایہ دار مزدوروں کے سامنے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1967سے لے کر 1970تک یعنی تین سال کے اندر عوام کو سوچنے، بولنے اور سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھا دیا۔ بڑے اور بزرگ کہتے ہیں کہ بھٹو کوئی ولی تھا یا نہیں مگر اللہ تعالیٰ کا کوئی خاص بندہ ضرور تھا، جس نے انتہائی مختصر مدت میں اپنی سحر انگیز شخصیت کے ذریعے تین سال کے اندر کرشماتی انداز میں ایسا انقلاب برپا کردیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے