Mian Farrukh Habib 15

میاں فرخ حبیب نے یوسی 80 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کا چئیرمین FDA چوہدری لطیف نذر کے ہمراہ حلقہ NA-108 کے علاقہ UC-80 یاسین آباد اور وارث پورہ شرقی اور وارث پورہ غربی م کا دورہ

میاں فرخ حبیب کے ہمراہ فیسکو، سوئی گیس، واسا، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے

میاں فرخ حبیب نے علاقہ کے لوگوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے

علاقہ کے لوگوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

میاں فرخ حبیب نے یوسی 80 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا

نئی ترقیاتی اسکیموں میں وارث پورہ گول میں بجلی کے نئے پول اور ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، سوئی گیس کے کم پریشر کو تیز کرنے، سیوریج مسائل کے حل کیلئے مختلف نئی سیوریج لائنز، پینے کے صاف پانی کے مختلف منصوبے، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول یاسین آباد میں 4 نئے کمروں کی تعیر اور علاقہ میں مختلف گلیوں کی PCC تعمیر اور سڑکوں کی کارپٹ کا کام شامل ہے۔