Asad Qaiser 80

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات۔

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال۔

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، اسد قیصر

پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں، اسد قیصر

موجودہ حکومت دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کو تجارت، سر مایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا، اسد قیصر

مسلمہ اُمہ کو درپیش مسائل سے نکانے کے لیے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان اور ایران کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، اسپیکرقومی اسمبلی

مسلم ممالک کے مابین تعاون کوفروغ دینے کے لیے محرک پارلیمانی سفارتکاری ضروری ہے، اسد قیصر

بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر دونوں ممالک کو اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

پاک-ایران باڈرز پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے دونوں دوطرفہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اسد قیصر

دونوں ممالک میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ان استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

ایران پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات بڑی اہمیت دیتا، ایرانی سفیر

ایران خطے میں امن کے لیے پاکستان کو اشراکت دار سمجھتا ہے، سید محمد علی حسینی

ایران کی قیادت اور حکومت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش مند ہیں، ایرانی سفیر

ایران کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں کی تعریف۔

دونوں اقوام کے درمیان قدیم تاریخی تعلقات پائے جاتے ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،سید محمد علی حسینی

مسلم ممالک کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر

موثر طرز حکمرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین اداروں کی سطح پر تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے، سید محمد علی حسینی