شادی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی پر فائرنگ

By Usman Ali ستمبر 4, 2023
Firing

میانوالی: شادی کی تقریب سے واپس آنے والی فیملی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی:میانوالی: تھانہ صدر کی حدود گریڈ اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

زادے خیل برادری کے لوگ شادی سے واپس آ رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی، زخمی ہونے والوں میں 10 سال کا بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ایچ او تھانہ صدر کو پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم بھی دیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ جاوید ملک

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے