مری منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کھلی چھوٹ  

By Usman Ali اپریل 5, 2024

مری سرکل مری پولیس کی کار کردگی انتہائی مایوس کن منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد سرگرم کوئی چیک ایڈ بیلنس نہیں ہر چوکی کی اپنی من مانیاں تین تھانے اور تھانے دار اور ہر تھانے میں سائلین رلتے نظر انے لگیں ۔۔کوئ پریشان حال عوام کی داد رسی نہیں لوگ تھانوں اور چوکیوں کے چکر لگا لگا کر بد حال ہونے لگے ۔۔کوئی شنوائی نہیں

پیسے کی چمک نے قانوں کی انکھوں میں پٹیاں باندھ رکھیں ہیں جرائم پیشہ افراد بے لگام ہو گئے ۔۔

سرکل مری میں قابل اے ایس پی کی تعیناتی ہی سے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔عوامی رائے

مری سرکل میں جب سے ڈی ایس پی تعینات رہے جرائم کی شرع میں ہمیشہ اضافہ ہوا اور عوام انصاف سے محروم رہے ۔رینکرز اور بار بار پرانے افسران اور تھانے داروں کی تعیناتیوں نے مری میں ہونے والے جرائم میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا عوامی رائے مری سرکل میں پولیس اور عوام میں رابطہ میں فقدان ہونے سے جرائم ایے روز اضافہ ہو گیا ہے مری میں اے ایس پی کی تعیناتی ہی پولیس سے متعلقہ مسائل اور جرائم میں کمی کا حل ہے ۔اس سے قبل گزشتہ ادوار میں ن لیگ کی حکومت میں مری ایک بین الاقوامی سیاحتی ہل اسٹیشن ہونے کے باغث یہاں اے ایس پی ہی تعینات رہے اور جرائم میں مکمل کنٹرول رہا ۔۔مری میں فوری اے ایس پی تعینات کیا جائے اور بار بار مری میں تعینات ہونے والے افسران سے مری کی جان چھڑائی جائے ۔اہلیان مری تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار میں بڑھتے جرائم اور پولیس کی کمزور گرفت سے سیاح اور شہری اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے منشیات فروش قبضہ مافیا بے لگام ہو گئے ۔مری کے تین تھانوں کی کار کردگی انتہائی مایوس کن ہو گئئ ۔سائلین درخواستیں لئے پولیس کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر رل گئے جن کا کوئئ پرسان حال نہیں ۔۔مرئ میں قانوں کی عملداری کا نام نہیں پیسوں کے چکر میں سفید پوش لوگوں کی کوئئ شنوائی کرنے والا نہیں ۔اہلیان علاقہ اور شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے اور یہاں کمزور پولیس سرکل انچارج کسی صورت قبول نہیں مری میں ہمیشہ سرکل انچارج اے ایس پی تعینات رہے ہیں جن کی مضبوط گرفت سے مری میں جرائم کی شرع ہمیشہ نہ ہونے کے برابر رہی ہے اس لئے مری کے لوگوں نے حکومت پنجاب اور خصوصی طور پر مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ مری میں اے ایس پی کو سرکل انچارج تعینات کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد سے مری کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔منشیات فروشی ۔جسم فروشی ۔قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمہ ممکن ہو سکے ۔اس سے پہلے مری میں اے ایس پی کی تعیناتی ن لیگ کی حکومت نے ضروری قرار دی تھی لیکن اس پر ن لیگ حکومت ہی نے عمل کروایا لیکن گزشتہ دور حکومت میں ڈی ایس پی کی تعیناتیوں اور کرپٹ پولیس افسران کی مری میں بار بار تعیناتیوں نے مری میں عوام میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے سائلین درخواستیں لئے پولیس چوکیوں دفتروں کے چکر لگائے انصاف کی فراہمی کے لئے در بدر ہو جائے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا اور جرائم پیشہ لوگ مضبوط ہو چکے ہیں

اہلیان علاقہ مری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ار پی او راولپنڈی ڈوزن سے اپیل کی ہے کہ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے یہاں لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی امد و رفت کا سلسلہ سال بھر رہتا ہے اور کی بہتر سیکورٹی اور تحفظ کے لئے اے ایس کی کی تعیناتی انتہائی ضروری ہو گئی ہے اس لئے سرکل مری میں اے ایس پی تعینات کر کے اہلیان مری پر احسان کیا جائے تاکہ جرائم کو کنٹرول کیا جا سکے

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے