20

وزیر ریلوےشیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر طارق داہروگ سے ملاقات

وزیر ریلوےشیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر طارق داہروگ سے ملاقات

پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر بات چیت

پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو کو خوش آمدید کہیں گے -شیخ رشید احمد

کراچی – پشاور 1872 کلومیٹر اپ گریڈیشن منصوبے ایم ایلُ ون سے ریلوے میں انقلاب آئیگا۔ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔شیخ رشید احمد

مصری ریل اور اس کی نجی ریل کمپنیوں کو شراکت داری کے لئے سہولیات دینگے۔شیخ رشید احمد

پاکستان ریلوے نئی 230 مسافر اور 820 فریٹ ویگنز کے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر چکا۔مصری ریلوے اس منصوبے میں حصہ لے۔شیخ رشید احمد

اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی۔عوام کو سفر کی بہترین سہولیات مہیا ہونگی -شیخ رشید احمد

پاکستان ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے۔حکومتی سطح پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ مصری سفیر

ملاقات میں چئیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔ریلوے میں جاری منصوبوں سے متعلق سفیر کو آگاہ کیا