sui gas 80

نور پور شاہان کو گیس فراہمی کے منصوبے پر کام شروع

اسلام آباد کی یونین کونسل نور پور شاہان کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی کاوشوں سے نور پور شاہان کو گیس فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا، سوئی نادرن گیس پائپ لائن لیمٹڈ نے نور پور شاہان کو گیس فراہمی کے منصوبے کاجاب نمبر جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور و رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے اسلام آباد کی یونین کونسل نور پور شاہان کیلئے گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی تھی ، منصوبے کیلئے ساڑے سات کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی، نورپورشاہان میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لیمٹڈ نے نور پور شاہان کو گیس فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، منصوبے کی اپروول کے بعدایس این جی پی ایل کی طرف سے اس کا جاب نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے حوالے سے اپنے بیان میں معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان نے کہا کہ نورپور شاہان کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہونے جا رہا ہے ، منصوبے مکمل ہونے سے یونین کونسل کی عوام کو گیس میسر آئے گی اور انکی مشکلات میں کمی آئے گی۔