Sialkot 75

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج سیالکوٹ روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج سیالکوٹ روانہ ہوں گے، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی صاحب بھی اس دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے.
اس دورے کا مقصد سیالکوٹ کے کاروباری حضرات سے ملاقات اور انکو درپیش مسائل کو حل کرنا ہے. اس دورے میں وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ سے شروع کی جانے والی نجی ایئر لائن کے آفس کا بھی دورہ کریں گے.
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کو احکامات دیے گئے تھے کہ وہ سرکاری دوروں پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے.