IG Punjab Inam Ghani 15

آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت آپریشنز برانچ کے امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت آپریشنز برانچ کے امور سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
لاہور: آئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ اموراور مختلف شعبوں کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں۔
لاہور: ناقص تفتیش پرمتعلقہ تفتیشی افسرکے ساتھ ساتھ سپروائزری افسروں سے بھی جواب طلبی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: تمام ڈی پی اوزقتل، اغواء، زیادتی جیسے سنگین جرائم کی تفتیش جدید سائنسی بنیادوں پر اپنی زیر نگرانی مکمل کروائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: صوبہ بھر میں منظور شدہ چوکیوں کے علاوہ بقیہ تمام عارضی یا وقتی چوکیوں کوختم کردیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: سیاحوں کے تحفظ اورراہنمائی کیلئے بنائی گئی ٹورسٹ پولیس کی کارکردگی بارے تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: صنفی جرائم کی روک تھام اور ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کویقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: صنفی جرائم میں متاثرہ خواتین کی راہنمائی کیلئے سائیکالوجسٹ، لیگل اور میڈیکل ایڈ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: کرایہ داری اندراج نہ کروانے والے مالکان اور کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: رواں برس صوبہ بھر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کی رپورٹ تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: منشیات کی سپلائی چین توڑنے اوربڑے مگر مچھوں کو پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور: اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا، اے آئی جی آپریشن غازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔