Coronavirus 43

پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ

اسلام آباد:پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 119 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔