Firdous Aashiq 19

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا۔ ہفتہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خصوصی افراد کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے معذور افراد کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے، بزدار حکومت خصوصی افراد کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری ملازمتوں میں مختص 3 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں جبکہ 580 ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔معاون خصوصی نے تحریر کیا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کراچکی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 9نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور 2ڈگری کالجز کے علاوہ والدین، عوام کی مدد کیلئے ہیلپ لائن1162 اور دیگر بے شمار منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔