Major Karam ShaheedMajor Karam Shaheed 19

میجراکرم شہید نشان حیدرکی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش

راولپنڈی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے میجراکرم شہید نشان حیدرکی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے میجر اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہرمعرکے میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہادت پر میجراکرم شہید کو وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پربھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر اکرم شہید نشان حیدر نے اپنی دلیری سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میجر اکرم شہید نشان حیدر نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بہادری کی نئی دستان رقم کی۔