ispr-3 14

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی زبردست تعریف

کورونا کی دوسری لہر اور این سی او سی کے کردار پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا اظہار خیال
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی زبردست تعریف
آئی ایس پی آر کے این سی او سی کا انفارمیشن آرم  کی حیثیت سے ہم نے دیکھا، میڈیا نے زبردست حصہ ڈالا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
کورونا وبا سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہر حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار
این سی او سی میں فوجی اور سویلین مربوط نمائندگی ہے، یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ میجر جنرل بابر افتخار
اسمارٹ لاک ڈائون یقینی بنانے کے لیئے فوجی دستے تعینات کیئے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور فیصلوں میں فوج کے معلومات یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
پہلی لہر میں جو خامیاں، کمیاں ہمارے صحت کے نظام میں سامنے آئیں، انہیں ہنگامی بنیادوں میں دور کرنے کے اقدامات کیئے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

اسی وجہ سے دوسری لہر میں ہماری تیاری پہلی لہر کے مقابلے میں خاصی بہتر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار

میں خاص طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

لیکن میں یہاں یہ ضرور کہوں گا دوسری لہر میں ہم سب کو زیادہ احتیاط کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر