President Arif Alawi 16

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی/ خصوصی افراد اجلاس

• صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی/ خصوصی افراد اجلاس

• صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے بارے اجلاس

• اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور چئیرمین سی ڈی اے کی شرکت

• اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ

• خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانا ازحد ضروری ہے، صدر عارف علوی

• خصوصی افراد کی وفاقی دارالحکومت میں نقل وحرکت بہتر بنانےکی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

• اسلام آباد کے235 پارکس میں خصوصی افراد کیلئے علیحدہ پارکنگ مختص کی جائے گی، چئیرمین سی ڈی اے

• اسلام آباد کے تمام پارکس میں پیدل چلنے والے راستے تک خصوصی افراد کو رسائی کی سہولت دی جائے گی، چئیرمین سی ڈی اے

• اسلام آباد کے شاپنگ مالز تک خصوصی افراد کو رسائی دینے کیلئے ریمپ تعمیر کیے جائیں گے ، چئیرمین سی ڈی اے

• خصوصی افراد کو فٹ پاتھ تک آسان رسائی دینے کیلئے انتظامات جلد مکمل کرلیے جائیں گے، بریفنگ

• صدر عارف علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے خصوصی افراد کی فلاح کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔