ہوٹل ایسوسی ایشن مری(رجسٹرڈ)،مرکزی انجمن تاجران مری اورمری سٹیزن فورم کا مشترکہ اجلاس

By Usman Ali دسمبر 24, 2023

مری پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے جنرل سیلز ٹیکس،گیس،اور پانی بلوں میں اضافے کیخلاف ہوٹل ایسوسی ایشن مری(رجسٹرڈ)،مرکزی انجمن تاجران مری اورمری سٹیزن فورم کا مشترکہ اجلاس مری میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین ہوٹل ایسوسی ایشن مری راجہ عرفان عباسی،صدر ہوٹل ایسوسی ایشن راجہ یاسر ریاست عباسی،جنرل سلیم اکابرعباسی،مریسٹیزن فورم کے سرپرست اعلیٰ ندیم حسین شوکت،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اورمری کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے پنجاب ریونیو اتھارٹی اور زائد بلوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا،اجلاس میں ان ظالمانہ اقدات کی پرزور مذمت کی گئی،فیصلہ کیاگیا کہ کاروباری حلقوں، تاجروں اور شہریوں پر لگائے گئے ان ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف عدالت کا دروازہ پر بھی دستک دی جائے گی متعلقہ محکمے کاروباری حلقوں اور تاجر نمائندوں سے ملکر پہلے ان معاملات پر مشاورت کریں، ظالمانہ ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں اجلاس کے آغاز پر حاجی اسد خان کی والدہ کی وفات پر انکے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مغفرت بھی کی گئی۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے