Electricity and gas 12

بجلی اور گیس کے بلو ںمیں بقایا جا ت ڈال کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔میاں محمد اسلم

اسلام آباد نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلو ںمیں بقایا جا ت ڈال کر عوام کو لوٹا جا رہا ہے ،باقاعدگی سے بل جمع کروانے والے صا رفین کے یو ٹیلٹی بلوں میں مسلسل بقایا جات ڈالنا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ،انھوں نے کہا شہری پہلے ہی بجلی ، گیس کے بلو ں میں کئی طر ح کے ناجائز ٹیکس ادا کر رہے ہیں اب بقیا جا ت کے نام پر لو ٹ مار کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت ایک طر ف تو عوامی حقوق کے تحفظ اور ریلیف دینے کا ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف جبکہ اس کی ناک کے نیچے سرکاری محکمے عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کو نسل لو ہی بھیر کے دورے کے موقع پر مختلف تقریبات میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ملک انعام اور دیگر کار کنان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
میاں محمد اسلم نے کہا عوام کا مسلسل استحصال کرنے والے موجودہ حکمران ہرگز صادق اور امین نہیں ہوسکتے،موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے استحصالی ایجنڈے کی سب سے بڑی محافظ ہے،لوٹ کھسوٹ اور فراڈ پر مبنی یہ نارورا طرز عمل محض چند اداروں کا نہیں بلکہ تمام حکومتی اداروں میں سرایت کرچکا ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، انھوں نے کہا ملک میں ظلم اور استحصال کا راج ہے ،اشرافیہ عوام کا خون نچوڑنے کا کو ئی مو قع ہا تھ سے جا نے نہیں دیتا ، جماعت اسلامی ملک میں غریب کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ان لٹیروں سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ غریب ، کسان اور مزدور متحد ہو کر شاندار اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔