Screenshot 18

وزیر اعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان س مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔ اس بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے اور اس میں برآمدات سے متعلقہ تمام شراکت داروں کی نمائندگی شامل ہوگی۔ اس بورڈ کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل جلد حل کئے جاسکیں۔