President Arif Ali 76

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

• صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

• صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چین کے شہر ناننگ گوانگشی میں 17 ویں چائنہ- آسیان ایکسپو کی تقریب سے ورچوئل خطاب

• ایکسپو میں پاکستان کی جانب سے 14 کاروباری اداروں کی شرکت خوش آئند ہے، صدر عارف علوی۔

• چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے بہت اعتماد کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پایا ، صدر عارف علوی

• اس ایکسپو کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ چین نے تجارت کے شعبے میں دنیا کو قیادت فراہم کی ہے، صدر عارف علوی

• چین کا مشرقی ایشیائی کے ساتھ حال ہی میں کیا جانے والاسب سے بڑا تجارتی معاہدہ چین کے ایک قابلِ اعتماد تجارتی پارٹنر ہونے کا ثبوت ہے، صدر عارف علوی

• پاکستان اور چین قابل اعتماد دوست ہیں اور یہ دوستی سمندروں سے گہری اور آسمان سے اونچی ہے، صدر عارف علوی

• چین پاکستان اقتصادی راہداری سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ قائم ہوگا ، صدر عارف علوی

• پاکستان اور چین نے تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط کیے ہیں جو جنوری 2020 سے فعال ہے، صدر عارف علوی

• ہم پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں آسیان ممالک کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں، صدر عارف علوی

• پاکستان کی میکرو معاشی پالیسیوں میں زبردست تبدیلی رونما ہوئی ہے، صدر عارف علوی

• پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور کورونا کے باوجود کاروبار میں بہتری آئی ، صدر عارف علوی

• ہماری دور رس معاشی اور تجارتی اصلاحات کی وجہ سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ،صدر عارف علوی

• پاکستان کو چین اور آسیان ممالک کو ٹیکسٹائل ، اشیاء خورونوش، گوشت ، سبزیاں وغیرہ برآمد کرنے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

• پاکستان فیفا ورلڈ کپ کے لئے فٹ بال بنا رہا ہے، صدر عارف علوی

• پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں، صدر عارف علوی

• پاکستان کی آسیان ممالک کے ساتھ شراکت داری اور تعاون میں اضافہ ہورہا ہے، صدر عارف علوی