Sanitizer mask 62

موٹروے پولیس نے اپنے 23 واں یوم تائسیس کے موقع پر سینیٹائزر ماسک اور تحائف تقسیم کئے

موٹروے پولیس نے اپنے 23 واں یوم تائسیس کے موقع پر سینیٹائزر ماسک اور تحائف تقسیم کئے۔موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی موٹروے (زون) اشفاق احمد۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کا 23واں یوم تاسیس منایا گیا۔اس موقع پر موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والے ڈرائیورز میں سینیٹائزر، ماسک،دوستانے اور بچوں میں کھلونا پولیس گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔طائف کی تقسیم موٹروے کے تمام بڑے ٹول پلازو پر کرونا کی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے، کی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی، موٹروے، اشفاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور روڈیوزر کی سہولت، ہروقت امداد اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں موٹروے پولیس اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے عوام کا سفر محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے وہیں عوام نے بھی ہمیشہ ان مقاصد کے حصول میں موٹروے پولیس سے بھرپور تعاون کیا ہے۔ موٹروے استعمال کرنے والوں میں جہاں آج تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں وہی ہمارا پیغام ہے کہ دوران سفر تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں اور ساتھ کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی خصوصی عمل کریں۔مزید انہوں نے بتایا کہ آج جو میں (23) یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور موٹروے پولیس کے افسران تمام شہداء کے لواحقین کو خصوصی تحائف پیش کیے گئے ہیں۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔