Mall Road 11

مری میونسپل کمیٹی میں ٹیکس برانچ کرپشن کا گڑھ بن گیا،،،

ملکہ کوہسار مری مال روڈ پر غیر قانونی طور پر ٹھیے لگا دیے میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے مال روڈ راجہ بازار کا منظر پیش کرنے لگا تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر چائے کافی سوپ پان پاپکون پکوڑے سموسوں کے سٹال جگہ جگہ پر لگا دیے گئے جس سے مال روڈ کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی مال روڈ پر چیزیں فروخت کرنے والے افراد کی بھر مار افغانی بچے سیرو تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کو تنگ کرنے لگے ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ملازمین غیر قانونی طور پر جگہ جگہ پر سٹال لگا دیے گئے ہیں ان سے سرکاری ملازمین پیسے بٹورتے رہتے ہیں جلدی ان ملازمین کی تصویروں کے ساتھ مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا میونسپل کمیٹی میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کرپشن کے بادشاہ بننے لگے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے ملازمین اپنی من مانیاں کرنے لگے اگر آپ ان کو رشوت دے دیں تو یہ آپ کا غیرقانونی کام کو قانونی بنا کر آپ کو تھما دیا جائے گا اگر آپ ان کو پیسے نہیں دیں گے تو آپ کو قانونی راستے کے بارے میں بتانے لگتے ہیں مری میں ملازمین کے خلاف کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر کو چاہیے کہ نوٹس لے کرپٹ اور رشوت خور ملازمین کو جلد سے جلد یہاں سے تبدیل کیا جائے ایماندار آفیسر کو یہاں پر تعینات کیا جائے تاکہ ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے غیر قانونی کام سے جہاں پر ملکہ کوہسار مری کے حسن کو بھی یہ ماند کرتے ہیں اور سرکاری خزانے کو بھی بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں