Dark Web 13

ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا

ڈارک ویب کا پاکستان میں سرغنہ انجام کو پہنچا
ڈارک ویب پر پاکستانی معصوم بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنا والا درندے سہیل ایاز کو راولپنڈی کی عدالت نے سزا سنا دی

بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا جہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرکے انکو ویڈیوز بناتا تھا

سی این پی ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا اور حقائق منظر عام پر لائے جسکے بعد راولپنڈی پولیس کےاس وقت کے ایس پی صدر سرکل رائے مظہر اقبال ڈی ایس پی فرحان اسلم اور ایس ایچ او روات ملک کاشف نے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا اور انتھک محنت سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے مشہور جنسی زیادتی کیس فیصلہ سنایا

معزز جج نے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے کو سزائے موت کا حکم دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں