Diplomacy 12

وزارت خارجہ نے سائنس ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز کر دیا

وزارت خارجہ نے سائنس ڈپلومیسی ویب پیج کا آغاز کر دیا

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے تقریب کی صدارت کی اور ویب پیج کا باقاعدہ اجراء کیا

ویب پیج عالمی سائنس ڈپلومیسی اور بین الاقوامی سائنسی تعاون بڑھانے مددگار ہوگا

ویب پیج سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے عالمی سطح پر کوششوں کو یکجا کرنے میں معاون ثابت ہوگا

ویب پیج سے پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہونے والی ایجادات اور پیش رفت دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی

یہ ویب پیج سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات سے متعلق معلومات کی فراہمی کے ایک مرکز کے طورپر کام کرے گا

اس کے ذریعے سائنس وٹیکنالوجی کی مصنوعات اور خدمات کی تفصیل دنیا تک پہنچے گی

مختلف اداروں اور ان کی مصنوعات کا تعارف بھی مہیا ہوگا

بیرون ملک ماہرین اور پاکستانیوں کے لئے پورٹل بھی مختص کی گئی ہے

اس سے بیرون ملک مقیم تخلیقی ذہن رکھنے والوں کا ایک محور وجود میں آئے گا

ویب پیج پر حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے بیرون ملک سفارت خانے اس ٹیلنٹ سے رابطہ کریں گے

وزارت خارجہ نے 2018ءمیں سائنس ڈپلومیسی کا اقدام اٹھایاتھا

دنیا میں سائنس، ٹیکنالوجی سے مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کردار پر یہ اقدام اٹھایاگیاتھا

وزارت خارجہ میں سائنس ڈپلومیسی ڈویژن میں نئے ایکشن پلان کا بھی اجرا کیاگیا

ایکشن پلان میں پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

ایکشن پلان کا مقصد ان اہداف کے حصول کے لئے اشتراک عل پیدا کرنا اور تعاون کی راہیں کھولنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں