State Life Insurance 8

صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی اپیل مسترد

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے بیوہ کو منافع کے ساتھ انشورنس رقم دینے کی ہدایت کی ہے، صدر عارف علوی نے اس سلسلہ میں اسٹیٹ لائف کے خلاف وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔صدر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کے بیماری چھپانے کی بنیاد پر انشورنس رقم نہ دینے کے عذر کو مسترد کردیا۔ وفاقی محتسب نے انشورنس کمپنی کو شوہر کی وفات پر بیوہ کو انشورنس کلیم کی معقول رقم دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ انشورنس کمپنی نے معمولی بنیادوں پر بیوہ کو رقم دینے سے انکار کر دیا۔ فیصلے میں مزیدکہا گیا کہ پالیسی دیتے وقت بیماری کی چھان بین کرنے کی ذمے داری انشورنس کمپنی پر لاگو ہوتی ہے، انشورنس کمپنی تصفیے کی تاریخ تک منافع کے ساتھ بیوہ کو رقم کی ادائیگی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں