sui-gas-pressure 15

موسم سرما کا آغاز،سوئی گیس کو پریشر انتہائی کم

مری موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی اندرون شہر میں محکمہ سوئی گیس نے پریشر کو انتہائی کم کردیا جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ایک چولہاجلایاجائے تو دوسراچولہا جلتا ہی نہیں جبکہ ہیٹرتومکمل بندہوچکے ہیں جس سے مری آئے ہوئے سیاحوں اورمقامی لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے شدید سردی میں ایک توگھریلوخواتین کوشدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے جبکہ دوسری طرف ہیٹروں کے نہ جلنے سے شدید سردی میں سیاحوں اورمقامی لوگوں کو بھی سخت پریشان کردیا ہے محکمہ گیس کے مطابق سوئی گیس کا لوڈ کم ہوچکا ہے جس وجہ سے یہ مشکل پیش آرہی ہے عوامی،کاروباری او سیاحتی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال اور سردموسم میں سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنانے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں