ispr-3 8

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سےافغانستان کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی:بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی صورتحال ، جاری افغان امن عمل ، سرحدی انتظام ،دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے افغان سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک افغان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ان کی خدمات معاون ثابت ہونگی ۔ دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین غیرمعمولی بھائی چارے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں مزید مستحکم بنانے کا عہد کیا ۔