Qamar Javed Bajwa 14

وزیراعظم آزاد کشمیر، سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی:وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لئے پاک فوج کی بھرپور حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں