Prime Minister Imran Khan 14

ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں وسیع صلاحیت موجود ہے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں وسیع صلاحیت موجود ہے، ملک کی ضروریات پوری کرنے اور آئی ٹی کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اس صلاحیت سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ملک میں خصوصی ٹیکنالوجی زون کے قیام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوان نظر انداز کردہ آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے خصوصی ٹیکنالوجی زونز کے قیام میں خصوصی مراعات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے باصلاحیت اوورسیز پاکستانیز بھی اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں