Governor of Punjab 19

صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی

مری ایم این اے و صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی،ملاقات میں صوبے میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اورپنجاب میں گورننس کو بہتر کرنے کے مختلف امور پر تفصیلی مشاورت بھی کی،صوبے میں لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے اب پاک اتھآرٹی کو جلد فعال بنانے پر اتفاق ہواایم این اے صداقت علی عباسی نے گورنر صاحب کا بطور چانسلر،کوہسار یونیورسٹی آف مری کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پران کا شکریہ ادا کیااورکوہسار یونیورسٹی کی دیگر تعیناتیوں کے بارے میں مزید پراسیس کو جلدی مکمل کرنے کی درخواست کی،حلقہ این اے 57 میں ساگری ڈگری کالج، زیر تعمیر صحت کے مراکز THQ روات، RHC تھوہا خالصہ، ریسکیو 1122 کہوٹہ کوٹلی ستیاں کلر سیداں اور کھجٹ مری میں عملہ بڑھانے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی،ملاقات میں فیصل آباد سے منتخب ایم این اے فیض اللہ کموکا بھی پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں