General Qamar Javed Bajwa 13

جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

راولپنڈی۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین غیر معمولی باہمی تعلقات کو سراہا اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے علاقائی تنازعات کک روک تھام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں