Motorcyclist 11

راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والے ملزمان موٹروے سے گرفتار

موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی،راولپنڈی میں موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والے ملزمان موٹروے سے گرفتار تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ چونترہ کے علاقے میں ایک پوٹھوہار جیپ MNM 8885 ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل کر موقع سے فرار ہوگئی ہے حادثے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔اطلاعات پاتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہوگی اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو روک کر ملزمان ظہیر سکنہ فیصل آباد اور محمد مہران سکنہ فیصل آباد کو حراست میں لے لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے حادثے نے ملوث ہونے کا اقرار کر لیا مزید تفتیش کے لیے ملزمان بما گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں